آئی سی سی ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف شاندار جیت پر معروف بھارتی صحافی وکرانت گپتا نے پاکستان کو ایک بار پھر سیمی فائنل تک پہنچنے کیلئے فیورٹ قرار دیدیا۔
ایک شو میں وکرانت گپتا نے اوپنر فخر زمان کی اننگز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ آج نیوزی لینڈ سے پاکستان کی جیت بڑی جیت ہے جو کہ پاکستان کو بہت خطرناک بناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف فخر زمان کی اننگز نے ماضی کے جارح مزاج اوپنر سعید انور کی یاد دلادی، آج کی صورت حال کو دیکھیں تو میری نظر میں سیمی فائنل کی چوتھی ٹیم پاکستان ہے۔
دوسری جانب ورلڈکپ میں بھارت اور جنوبی افریقا کی ٹیمیں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرچکی ہیں تاہم آسٹریلیا تیسری پوزیشن پر موجود ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ذکا اشرف کا فخر زمان کیلئے بڑا کا اعلان
پوائنٹس ٹیبل پر چوتھی پوزیشن کیلئے نیوزی لینڈ اور پاکستان کے درمیان مقابلہ جاری ہے جبکہ گزشتہ روز میچ کے بعد قومی ٹیم کا رن ریٹ بھی بہتر ہوکر مثبت ہوگیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فخر زمان نے آفریدی کا اہم ریکارڈ برابر کردیا
سیمی فائنل میں جانے کے لیے گرین شرٹس ایک فتح کی دوری پر ہیں، پاکستان کی سیمی فائنل میں پہنچنے کی امیدیں نہ صرف قائم ہیں بلکہ مزید بڑھ گئی ہیں، لیکن اس کے لیے یہ دعا کرنا ہوگی کہ نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے درمیان میچ میں سری لنکا کو فتح ملے، اگر کیویز جیتے تو پاکستان کو انگلینڈ کے خلاف بڑے مارجن سے کامیابی حاصل کرنا ہوگی۔