طلاق کی افواہوں کے بعد ثانیہ مرزا کی شعیب ملک کیساتھ تصاویر وائرل

ثانیہ مرزا اور شعیب ملک فائل فوٹو ثانیہ مرزا اور شعیب ملک

گزشتہ چند ماہ سے ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی خبریں سوشل میڈیا پر وائرل تھیں، بیٹے کی سالگرہ پردونوں کو ایک ساتھ نظرآتا دیکھ کر مداحوں نے پھر قیاس آرائیاں شروع کر دی ہیں۔

تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا درست نہ ہوگا، کیونکہ دونوں کی جانب سے علیحدگی، طلاق یا تعلق قائم رہنے سے متعلق کبھی کوئی واضح بیان سامنے نہیں آیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پربیٹے اذان کے ہمراہ اس کی سالگرہ پر کھینچی جانے والی چند تصاویرشئیر کیں۔

ان تصاویر کی خاص بات پس منظر میں ثانیہ مرزا کا نظرآنا ہے۔ شعیب نے کیپشن میں لکھا، ’سالگرہ مبارک ہو بیٹا، بابا تم سے بہت محبت کرتے ہیں‘۔

تاہم تصاویر میں ثانیہ مرزا کی موجودگی نے ان کے چاہنے والوں میں ایک خوشی کی لہر دوڑادی ہے۔

 
 
 
View this post on Instagram

A post shared by Shoaib Malik (@realshoaibmalik)

واضح رہے کہ ہہ پہلا موقع نہیں ہے کہ شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کو ایک ساتھ دیکھا گیا ہو بلکہ اس سے قبل بھی ثانیہ مرزا کی ریٹائرمنٹ اور آسٹریلین اوپن کے آخری میچ کے بعد شعیب کو دبئی میں ان کی رہائش گاہ پر دیکھا گیا، جس کے بعد ان کی طلاق کی خبریں دم توڑ گئیں۔

دونوں ذاتی سوشل میڈیا پوسٹس میں ایک ساتھ نظر نہیں آتے جس کی وجہ سے طلاق کی خبریں زور پکڑتی نظر آرہی ہیں۔

شعیب ملک کرکٹ کی دنیا کا ایک بڑا نام ہیں، جبکہ ثانیہ مرزا مشہور بھارتی ٹینس اسٹار ہیں۔ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے ہاں شادی کے آٹھ سال بعد 2018 میں بیٹے کی ولادت ہوئی تھی۔

install suchtv android app on google app store