شاہین آفریدی کی شادی پر شاہد کی شاداب سے کیا بات ہوئی؟

شاہین آفریدی کی شادی پر شاہد کی شاداب سے کیا بات ہوئی؟ فائل فوٹو شاہین آفریدی کی شادی پر شاہد کی شاداب سے کیا بات ہوئی؟

پاکستان کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے نائب کپتان شاداب خان سے پرفارمنس نہ دینے پر ناراضی کا اظہار کردیا۔ 

نجی میڈیا شو کے دوران میزبان نے سابق کرکٹرز شاہد آفریدی اور مشتاق احمد سے پاکستان ٹیم میں اسپن بولنگ کوچ نہ ہونے سے متعلق سوال کیا جس کے جواب میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ بیرون ممالک میں ہمارے اسپنرز کو بطور کوچ بلایا جارہا ہے لیکن ہمارے یہاں صورتحال کچھ اور ہے۔

شاداب خان کے ٹیم مینجمنٹ سے بطور نائب کپتان اپنے مطالبات رکھنے اور منوانے سے متعلق سوال پر شاہد آفریدی نے کہا کہ شاداب ٹیم سے کچھ مانگے یا نہ مانگے ہم نے شاداب سے پرفارمنس مانگی تھی۔

انہوں نے کہا کہ شاہین کے ولیمے پر میری شاداب خان سے بات ہوئی تھی، میں نے ان سے کہا تھا کہ اگر کسی مدد کی ضرورت ہو تو میں حاضر ہوں جس پر مشتاق احمد نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل شاداب نے مجھ سے اسپن کے حوالے سے بات کی تھی لیکن دوران ورلڈکپ شاداب کا مجھ سے کوئی رابطہ نہیں ہوا۔

مشتاق احمد نے مزید کہا کہ لیکن اگر دیکھا جائے تو دوران ورلڈکپ مختلف ٹیمز کے اسپنرز ہی انہیں میچ جتوارہے ہیں، ہر ٹیم کے پاس اسپن بولنگ کوچ ہے لیکن ہماری ٹیم کے پاس نہیں ہے، ہماری ٹیم کے کھلاڑیوں کو کچھ بتانے کی ضرورت نہیں بھی بنتی کیوں کہ ٹیم کے کھلاڑی کافی عرصے سے ٹیم کے ساتھ موجود ہیں، بڑے کھلاڑی میچ میں اپنا پلان لے کر اترتے ہیں، انجریز اور چوٹوں کے باوجود کھیلتے ہیں۔

اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ اب اگر دیگر ٹیموں کو دیکھیں تو کوئی نہ کھلاڑی میچ میں سینچری بناجاتا ہے لیکن ہمارے کھلاڑیوں کی سینچری نظر ہی نہیں آرہی،یہ 100 والی وکٹیں ہیں۔ان ٹیموں میں اوپر نیچے جسے کھلاؤ وہ پرفارم کرتا ہے لیکن ہمارے یہاں کوئی کھلاڑی اپنا نمبر چینج نہیں کرسکتا۔

install suchtv android app on google app store