ورلڈکپ: آسٹریلیا نے دلچسپ مقابلے کے بعد نیوزی لینڈ کو 5 رن سے شکست دے دی

  • اپ ڈیٹ:
ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ بیٹنگ جاری فائل فوٹو ورلڈکپ؛ آسٹریلیا کی نیوزی لینڈ کے خلاف جارحانہ بیٹنگ جاری

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں انتہائی سنسنی خیز مقابلے کے بعد آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو 5 رنز سے شکست دے دی۔

آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 388 رنز بنائے اور 389 رنز کا ہدف سیٹ کیا، جواب میں نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 50 اوورز میں 9 وکٹ پر 383 رنز بنانے میں کامیاب رہی۔

ورلڈ کپ کے 27 ویں میچ میں آسٹریلیا نے نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 389 رنز کا ہدف دیا ہے۔

آسٹریلوی ٹیم 49.2 اوورز میں 388 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔ ٹریوس ہیڈ 109 اور ڈیوڈ وارنر نے 81 رنز بنائے۔

نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرانے کا فیصلہ کیا تھا۔

آسٹریلیا کی جانب سے ڈیوڈ وارنر اور ٹریوس ہیڈ نے اننگ کا آغاز کیا اور تیز رفتاری کے ساتھ رنز بنائے۔

دونوں اوپنرز کے درمیان 175 رنز کی پارٹنر شپ قائم ہوئی جس کے بعد پہلی وکٹ 19.1 اوورز میں گری جب ڈیوڈ وارنر 65 گیندوں پر 81 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی دوسری وکٹ 23.2 اوورز میں 200 رنز پر گری جب ٹریوس ہیڈ 67 گیندوں پر 109 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے میچ میں 7 چھکے اور 10 چوکے لگائے۔

دونوں اوپنرز کی جانب سے اچھا آغاز فراہم کرنے اور آؤٹ ہونے کے بعد دیگر بیٹرز تسلسل قائم نہ رکھ سکے۔

آسٹریلیا کی تیسری وکٹ 29.4 اوورز میں 228 رنز پر گری جبکہ چوتھی وکٹ 36.3 اوورز میں 264 رنز پر گری۔

اسٹیو اسمتھ 18 اور مچل مارش 36 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

آسٹریلیا کی پانچویں وکٹ 274 جبکہ چھٹی وکٹ 325 اور ساتویں وکٹ 387 رنز پر گری۔

آسٹریلوی ٹیم کے نیچے نمبرز پر آنے والے بیٹرز زیادہ رنز نہ بنا سکے اور پوری ٹیم 49.2 اوورز میں 388 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ اور گلین فلپس نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

 

install suchtv android app on google app store