آئی سی سی ورلڈ کپ: فخر زمان اگلا میچ کھیلیں گے یا نہیں؟

فخر زمان فائل فوٹو فخر زمان

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر فخر زمان کے ورلڈ کپ کا اگلا میچ کھیلنے کے حوالے سے فی الحال کوئی حتمی بات سامنے نہیں آ سکی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق فخر زمان گھٹنے کی انجری سے تیزی سے صحت یاب ہو رہے ہیں، فخر زمان آج شام ٹریننگ میں حصہ لیں گے اور اس دوران ان کی فٹنس کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق فٹنس اور ٹریننگ سیشن کے بعد فخر زمان کی اگلے میچز میں دستیابی کے حوالے سے فیصلہ ہوگا۔

پاکستان ٹیم ایک روز مکمل آرام کے بعد آج شام چدم برم اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم آج چنئی پہنچے گی۔

واضح رہے کہ پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان میچ 27 اکتوبر جمعہ کو کھیلا جائے گا۔

پاکستانی ٹیم ورلڈکپ میں مسلسل تین شکستوں کے بعد پانچویں نمبر پر ہے جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم 5 میں سے 4 میچ جیتنے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔

install suchtv android app on google app store