رمیز راجہ کا آسٹریلیا کیخلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کا مطالبہ

رمیز راجہ فائل فوٹو رمیز راجہ

رمیز راجہ نے آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کی پلیئنگ الیون میں ایک تبدیلی کا مطالبہ کیا ہے۔

پاکستان کے سابق کرکٹر رمیز راجہ نے بنگلورو میں 20 اکتوبر کو آسٹریلیا کے خلاف پاکستان کے آئندہ آئی سی سی ورلڈ کپ 2023 کے میچ سے قبل اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

مقامی نیوز چینل پر بات کرتے ہوئے راجہ نے حالات کے مطابق ڈھالنے کی اہمیت پر زور دیا اور مشورہ دیا کہ پاکستان کو ایک ماہر کے حق میں آل راؤنڈر کی قربانی دینے پر غور کرنا چاہیے خاص طور پر بنگلورو میں بیٹنگ کے سازگار حالات کو دیکھتے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ میرے خیال میں پاکستان دوسری بیٹنگ کرنی چاہیے خاص کر آسٹریلیا کے خلاف گرین شرٹس کو ہدف کا تعاقب کرنا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ وہاں کے حالات [بنگلور میں] بیٹنگ کے لیے موافق ہوں گے لہذا پاکستان کو پچ کو ذہن میں رکھتے ہوئے اپنی باؤلنگ کو مضبوط کرنے کی ضرورت ہے اگر آپ کو کسی ماہر کے لیے آل راؤنڈر کی قربانی دینے کی ضرورت ہے تو انہیں یہ ضرور کرنا چاہیے۔

install suchtv android app on google app store