ورلڈ کپ: نیدر لینڈز کیخلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری

دونوں ٹیموں کے درمیان میچ حیدر آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔ فائل فوٹو دونوں ٹیموں کے درمیان میچ حیدر آباد میں کھیلا جا رہا ہے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ورلڈ کپ کے چھٹے میچ میں نیدر لینڈز کے خلاف نیوزی لینڈ کی بیٹنگ جاری ہے۔

نیدر لینڈز نے نیوزی لینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں نے ورلڈ کپ میں اپنا ایک، ایک میچ کھیل لیا ہے۔

نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کو 9 وکٹوں سے شکست دی تھی جبکہ پاکستان نے نیدر لینڈز کو 81 رنز سے ہرایا تھا۔

کیوی ٹیم دو پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پر موجود ہیں جبکہ نیدر لینڈز شکست کی وجہ سے آٹھویں نمبر پر ہے۔

install suchtv android app on google app store