سعودی عرب کا فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے متعلق اہم اعلان

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لئے اپنا نام پیش کرنے کا اعلان کردیا۔ فائل فوٹو سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لئے اپنا نام پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب نے فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کے لئے اپنا نام پیش کرنے کا اعلان کردیا۔

سعودی عرب کا یہ اعلان فیفا کی جانب سے ورلڈ کپ 2030 کی میزبانی کیلئے مراکش، اسپین اور پرتگال کو نامزد کرنے کے بعد سامنے آیا ہے۔ فیفا نے 2034 کا ورلڈ کپ ایشیا اور اوشیانا ریجن میں منعقد کرانے کا اعلان کرتے ہوئے خطے کے ممالک سے پیشکشیں طلب کی تھیں۔

واضح رہے کہ 2026 کے فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی امریکہ، کینیڈا اور میکسیکو کریں گے جس میں میں 48 ٹیمیں حصہ لیں گی جبکہ 2030 ورلڈ کپ کی میزبانی مراکش، اسپین اور پرتگال کو دے دی گئی ہے۔

سعودی خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی عرب کے وزیر کھیل کا کہنا ہے کہ انکا ملک فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی کی دوڑ میں شامل ہوگا جس سے ہمیں کھیلوں میں صف اوّل کا ملک بننے میں مدد ملے گی۔ سعودی عرب تمام میچز کے انتظامات اور شائقین کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ایس پی اے کے مطابق سعوی عرب 2018 سے 50 سے زائد معروف عالمی کھیلوں کے مقابلوں کی میزبانی کر چکا ہے جن میں فٹبال، موٹر اسپورٹس، ٹینس، ای اسپورٹس اور گالف جیسے کھیل شامل ہیں۔ سعودی عرب 1994 سے چھ بار فیفا ورلڈ کپ میں شرکت کر چکا ہے۔

install suchtv android app on google app store