چیئرمین پی سی بی کی بھارتی کرکٹ بورڈ کو دوطرفہ سیریز کی پیشکش

چیئرمین پی سی بی کی بھارتی کرکٹ بورڈ کو دوطرفہ سیریز کی پیشکش فائل فوٹو چیئرمین پی سی بی کی بھارتی کرکٹ بورڈ کو دوطرفہ سیریز کی پیشکش

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) منیجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو جناح گاندھی ٹرافی کے تحت دوطرفہ سیریز کھیلنے کی پیشکش کردی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کے سربراہ ذکا اشرف نے دونوں ممالک کے درمیان کرکٹ تعلقات کو بحال کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کی طرز پر جناح-گاندھی ٹرافی کا انعقاد کرنے کا مشورہ دیا۔

دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان کشیدہ تعلقات کی وجہ سے سال 2012-13 کے بعد سے کوئی دو طرفہ سیریز نہیں کھیلی ہے، اس مسئلے کو حل کرنے کیلئے کئی کوششیں کی گئیں تاہم کوئی مثبت نتیجہ نہ نکلا۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈکپ 2023: شاہد آفریدی نے بابراعظم کو اہم مشورہ دے دیا

روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں آئی سی سی یا اے سی سی کے ایونٹس میں ایک دوسرے کے مدمقابل آتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ورلڈ کپ: شاہد آفریدی نے قومی ٹیم کے کس کھلاڑی کو اہم قرار دیا؟

سال 2019 کے بعد پاک بھارت ٹیموں کے درمیان کوئی ون ڈے مقابلہ نہیں کھیلا گیا ہے، بھارت میں شیڈول ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 4 سال بعد ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گی۔

install suchtv android app on google app store