ورلڈ کپ:بنگلہ دیش نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا، اہم کھلاڑی باہر

نگلہ دیش نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا فائل فوٹو نگلہ دیش نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا

آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے بنگلہ دیش کے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کردیا گیا ہے۔

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے ورلڈ کپ کے لیے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا ہے، شکیب الحسن ٹیم کی قیادت کریں گے، لٹن ڈاس نائب کپتانی کے فرائض انجام دیں گے۔

وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم، نجم الحسین شنٹو، توحید ہردوئی، مہدی حسن مراز بھی ٹیم میں شامل ہیں۔تسکین احمد، مستفیض الرحمان، حسن محمود، شریف الاسلام، نثم احمد، مہدی حسن، تنزید حسن، تنظیم حسن اور محمود اللہ بھی ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

تاہم بنگلہ دیش کے سینئر کھلاڑی تمیم اقبال انجری کے باعث ورلڈ کپ سے باہر ہوگئے ہیں۔بنگلہ دیش کے اوپنر بیٹر تمیم اقبال کو کمر کی انجری کی وجہ سے ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق تمیم اقبال نے چند روز قبل سلیکٹرز کو اپنی انجری سے متعلق آگاہ کیا تھا تاہم کرکٹ بورڈ کی جانب سے تمیم کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا اعلان نہیں کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ تمیم اقبال کی 23 ستمبر کو انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی ہوئی ہوئی تھی اور انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسرے ون ڈے میچ میں 44 رنز بنائے تھے۔ تمیم اقبال نے جولائی میں ریٹائرمنٹ کا اعلان واپس لیا تھا۔

install suchtv android app on google app store