سسرال میں وکٹیں حاصل کرکے جنریٹر چلانا چاہتا ہوں: حسن علی

ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر حسن علی فاءل فوٹو ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر حسن علی

ورلڈکپ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر حسن علی کا کہنا ہے کہ انہیں ورلڈکپ کیلئے بھارت جانے والے قومی اسکواڈ میں شامل ہونے کی بے حد خوشی ہے۔

حال ہی میں نجی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حسن علی نے کہا کہ کسی بھی کھلاڑی کو اس وقت بے حد خوشی محسوس ہوتی ہے جب وہ میگا ایونٹس میں اپنی ٹیم کی نمائندگی کررہا ہو، یہ ایک منفرد احساس ہے جس کیلئے میری خواہش ہے کہ میں اپنے شائقین کی امیدوں پر پورا اتروں ۔

انہوں نے کہا کہ اسکواڈ میں منتخب کیے جانے کے بعد سے ہی مجھے کئی میسیجز آچکے ہیں اور کہا جارہا ہے کہ ورلڈکپ کیلئے سسرال جاؤں گا تو مجھ پر ڈبل پریشر ہوگا، مجھے بھارت جاکر کرکٹ کھیلنے کی خوشی ہے اور سسرال میں وکٹیں حاصل کرکے جنریٹر بھی چلانا چاہتا ہوں۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا کہ گراؤنڈ میں اصل احساس ایک کھلاڑی کو ہوتا ہے، باہر بیٹھ کر فیصلہ سنانے اور تنقید کرنے والوں کو گراؤنڈ کی صورتحال کا اندازہ نہیں ہوسکتا۔

کپتان بابر اعظم سے متعلق بات کرتے ہوئے حسن علی کا کہنا تھا کہ بابر اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتا ہے، یہی ان کی سب سے بہترین خوبی ہے، بابر اپنے بیٹ اور کپتانی دونوں سے بہترین ہونے کا ثبوت دیتا ہے۔

install suchtv android app on google app store