پی ایس ایل 9 میں نئی ٹیم کا اضافہ ہوگا یا نہیں؟ پی سی بی کا بیان سامنے آگیا

پی ایس ایل 9 میں نئی ٹیم کا اضافہ ہوگا یا نہیں؟ پی سی بی کا بیان سامنے آگیا فائل فوٹو

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 9 میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں کیا جارہا، ایونٹ میں 6 ہی ٹیمیں شریک ہوں گی۔

رپورٹ کے مطابق لاہور میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف کی زیر صدارت پی ایس ایل گورننگ کونسل کا اجلاس ہوا جس میں پی ایس ایل کے مختلف امور زیر بحث آئے۔

پی سی بی کے مطابق پی ایس ایل 9 میں 6 ٹیمیں ہی شرکت کریں گی، آنے والے پی ایس ایل کے سیزن میں کسی نئی ٹیم کا اضافہ نہیں ہوگا۔

کرکٹ بورڈ کے مطابق ویمن کرکٹ کی پروموشن کےلیے پی ایس ایل کے دوران ویمنز لیگ یا نمائشی میچوں کے مواقع تلاش کیے جائیں گے۔

پی ایس ایل نائن 8 فروری سے 24 مارچ تک منعقد ہوگا، ایونٹ کے فائنل شیڈول کی منظوری پی ایس ایل کے اگلے اجلاس میں دی جائے گی۔

اجلاس میں پی ایس ایل 9 کے ڈیجیٹل میڈیا رائٹس اور دوسرے کمرشل ٹینڈرز کے عمل پر بھی بات چیت ہوئی جبکہ اجلاس میں پی ایس ایل کے گزشتہ ایونٹ کی رپورٹ فرنچائزز کو پیش کی گئی۔

 

install suchtv android app on google app store