جعلی خبریں غیر ضروری تنازعات کو جنم دیتی ہیں: وسیم اکرم

سابق ٹیسٹ کپتان، پاکستان کرکٹ ٹیم، وسیم اکرم فائل فوٹو سابق ٹیسٹ کپتان، پاکستان کرکٹ ٹیم، وسیم اکرم

 پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ بس اب بہت ہو گیا، سوشل میڈیا کی جعلی خبروں پر یقین نہ کریں۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے وسیم اکرم نے ایشیا کپ 2023 کے بعد قومی کرکٹ ٹیم کے حوالے سے گردش کرتی تمام بے بنیاد خبروں پر یقین نہ کرنے کی تجویز دے دی۔

انہوں نے لکھا کہ لوگوں کو سوشل میڈیا پر ہر چیز کو سچ نہیں سمجھنا چاہیے، اچھائی کی نسبت برائی پر یقین کرنا ہمیشہ آسان ہوتا ہے۔

سابق فاسٹ بالر نے مزید لکھا کہ ہمارے ہاں جعلی خبریں غیر ضروری تنازعات کو جنم دیتی ہیں جس سے نفرت پیدا ہوتی ہے اور ہمارے درمیان دراڑیں مزید بڑھ جاتی ہیں، دونوں ممالک کو مزید ایسی چیزوں کی ضرورت نہیں ہے، بس اب بہت ہو گیا۔

خیال رہے کہ وسیم اکرم نےیہ واضح نہیں کیا کہ وہ کس خبر کے حوالے سے بات کررہے ہیں لیکن ’دونوں ممالک‘ کے تذکرے سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ کھلاڑی پاک بھارت میچ کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store