نیا پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئے اہم خبر آگئی

پاکستانی پاسپورٹ فائل فوٹو پاکستانی پاسپورٹ

ملک بھر میں پاسپورٹ کی چھپائی کا کام شروع نہ ہوسکا ، جس کے باعث نئے پاسپورٹ کے اجرا میں بیک لاک 7 لاکھ تک پہنچ گیا۔

نئے پاسپورٹ کے اجرا میں بیک لاک 7 لاکھ تک پہنچ گیا ، چھپائی کیلئےلیمی نیشن پیپرز پاسپورٹ اینڈ امیگریشن حکام کوموصول نہ ہوئے۔

حکام نے بتایا کہ لیمی نیشن پیپرز جمعہ کی شام پاسپورٹ اینڈامیگریشن حکام کوموصول ہوں گے، فرانس سے لیمی نیشن پیپرز کی پہلی کھیپ جمعہ کو پاکستان پہنچے گی۔

حکام کا کہنا تھا کہ بیک لاک کے باعث پاسپورٹ چھپائی کا کام ہفتہ اوراتوار کو بھی جاری رہے گا، ارجنٹ ،نارمل پاسپورٹ کی چھپائی مرحلہ وار جلد مکمل کر لی جائے گی۔

یاد رہے ملک بھر میں لیمنیشن پیپر ختم ہونے سے پاسپورٹ کی چھپائی کا کام بند ہے ، ایک ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 5 لاکھ تک پہنچ گیا ہے روزانہ 20 سے 25 ہزار پاسپورٹ نئے اور تجدید کی درخواستیں آرہی ہیں۔

ذرائع وزارت داخلہ کا کہنا تھا کہ لیمنیشن پیپر کا آرڈر دیا جا چکا ہے پاکستان پہنچنے میں ایک ہفتہ لگے گا جبکہ مزید ایک ہفتہ کسٹم سے لیمنیشن پیپر کلیئر کرانے میں لگ سکتا ہے۔

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق اگلے دو ہفتے میں پاسپورٹ کا بیک لاگ 10 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے اس بحران کو ختم کرنے میں ایک ماہ سے زائد کا وقت لگ سکتا ہے۔

install suchtv android app on google app store