پاک بھارت سیریزہوگی یا نہیں؟ بھارتی وزیر کھیل کا بیان سامنے آگیا

روہت شرما اور بابر اعظم فائل فوٹو روہت شرما اور بابر اعظم

بھارتی وزیر کھیل انوراگ ٹھاکر کا کہنا ہے کہ جب تک سرحدی معاملات ٹھیک نہیں ہوتے تب تک پاکستان اور بھارت کے درمیان سیریز ممکن نہیں۔

ہندوستان اور پاکستان کے درمیان دو طرفہ کرکٹ تعلقات برسوں سے معطل ہیں کیونکہ دونوں ہمسایہ ممالک کے درمیان سفارتی کشیدگی ہے اور دونوں ٹیمیں صرف آئی سی سی اور ایشیائی کپ میں میچ کھیلتی ہیں۔

بی سی سی آئی کے سابق سربراہ نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ 'بی سی سی آئی نے بہت پہلے یہ فیصلہ کر لیا تھا کہ پاکستان کے ساتھ دو طرفہ میچ اس وقت تک نہیں ہوں گے جب تک سرحدی تعلقات ٹھیک نہیں ہوتے'۔

واضح رہے کہ حال ہی میں ایشیا کپ میں ہونے والے میچ میں پاکستان کو بھارت نے 228 رنز سے شکست دی، بعدازاں پاکستان کو ایونٹ میں سری لنکا سے شکست کا سامنا کرنا پڑا جس کے بعد قومی ٹیم ایشیا کپ سے باہر ہوگئی۔

ایشیا کپ ون ڈے 2023 کا فائنل کل یعنی 17 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان کولمبو میں کھیلا جائے گا۔

install suchtv android app on google app store