ایشیا کپ کے ٹکٹس کی قیمتوں میں 95 فیصد تک کمی

بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان سپر فور راؤنڈ کے میچ میں صرف 7ہزار لوگ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے فائل فوٹو بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان سپر فور راؤنڈ کے میچ میں صرف 7ہزار لوگ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے

سری لنکا کرکٹ نے ایشیا کپ کے اخراجات میں 40فیصد اضافے کے باوجود خالی اسٹیڈیم میں شائقین کو راغب کرنے کے لیے ٹکٹوں کی قیمتوں میں 95 فیصد تک کمی کر دی۔

کولمبو کے 35ہزار گنجائش کے حامل آر پریماداسا اسٹیڈیم میں ہفتے کے روز بنگلہ دیش اور سری لنکا کے درمیان سپر فور راؤنڈ کے میچ میں صرف 7ہزار لوگ میچ دیکھنے کے لیے اسٹیڈیم میں موجود تھے اور میزبان ٹیم کے میچ کے باوجود اسٹیڈیم میں شائقین کی کم تعداد کے سبب سری لنکن بورڈ کو شرمناک صورحال کا سامنا کرنا پڑا۔

تماشائیوں کو میچ دیکھنے کے لیے دوبارہ اسٹیڈیم کی جانب راگب کرنے کے لیے سری لنکا کرکٹ نے اتوار کو پاک بھارت میچ سمیت سپر فور راؤنڈ کے تمام مچیوں کے لیے ٹکٹ کی قیمتوں میں 95 فیصد تک کٹوتی کا اعلان کیا اور اب ان ٹکٹوں کی قیمت 500 روپے سے بھی کم ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایشیا کپ: پاک بھارت ریزرو ڈے میچ سے قبل کولمبو میں موسم کیسا رہے گا؟

ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان نے کرنی تھی لیکن سیاسی کشیدگی کی وجہ سے بھارت نے پاکستان کا دورہ کرنے سے انکار کردیا تھا جس کے بعد ایونٹ کے زیادہ تر میچز سری لنکا منتقل کر دیے گئے تھے۔

install suchtv android app on google app store