ایشیا کپ: بنگلادیش کا افغانستان کو جیت کیلئے 335 رنز کا ہدف

بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ فائل فوٹو بنگلہ دیش کا افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ کے چوتھے میچ میں بنگلادیش نے مہدی حسن اور نجمل حسین کی شاندار سنچریوں کی بدولت افغانستان کو جیت کے لیے 335 رنز کا ہدف دے دیا۔

ایشیا کپ کا یہ میچ لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلا جارہا ہے جس میں بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

بنگلادیش نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 334رنز بنائے، مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

بنگلادیش کے محمد نعیم 28 رنز بناکر مجیب الرحمان کی گیند کا شکار ہوئے جب کہ توحید کو گلبدین نائب نے بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ کیا۔

2 وکٹیں گرنے کے بعد مہدی حسن اور نجمل حسین نے ذمہ درانہ بیٹنگ کی اور سنچریاں اسکور کیں۔مہدی حسن نے 112 اور نجمل حسین نے 104 رنز کی شاندار اننگ کھیلی۔

اس کے علاوہ مشفیق الرحیم نے 25 رنز بنائے جبکہ شکیب الحسن 32 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہے۔

افغانستان کی جانب سے مجیب الرحمٰن اور گلبدین نائب نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔

ٹاس کے موقع پر بنگلادیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ وکٹ بیٹنگ کے لیے سازگار ہے ،اچھا اسکور دینے کی کوشش کریں گے۔

افغان کپتان حشمت اللہ شاہدی نے کہا کہ ہم ٹاس جیت جاتے تو بیٹنگ کو ترجیح دیتے، لاہور میں ہمیں شائقین کی بہت سپورٹ حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store