قومی ٹیم کے مزید 2 کرکٹرز آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا حصہ بن گئے

قومی ٹیم کے مزید 2 کرکٹرز آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا حصہ بن گئے فائل فوٹو قومی ٹیم کے مزید 2 کرکٹرز آئی ایل ٹی ٹوئنٹی لیگ کا حصہ بن گئے

پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کے بعد شاداب خان اور اعظم خان بھی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کی پُرکشش لیگ کا حصہ بن گئے۔

انٹرنیشنل لیگ (آئی ایل) ٹی 20 میں شاداب خان اور اعظم خان کو ڈیزرٹ وائپرز کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے، شاہین شاہ آفریدی بھی اسی ٹیم کے اسکواڈ میں شامل ہیں۔

پی سی بی نے اس بار پاکستانی پلیئرز کو آئی ایل ٹی ٹوئنٹی میں شرکت کی اجازت دی ہے، لیگ کے پہلے ایڈیشن میں کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو شرکت کی اجازت نہیں دی تھی۔

ڈیزرٹ وائپرز ٹیم کی ملکیت فٹبال کلب مانچسٹر یونانیٹڈ کے اونرز کے پاس ہے۔ آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کا دوسرا ایڈیشن جنوری 2024 میں منعقد ہو گا۔

 

install suchtv android app on google app store