کوہ پیما ساجد سدپارہ نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا

کوہ پیما ساجد سدپارہ فائل فوٹو کوہ پیما ساجد سدپارہ

پاکستانی کوہ پیما ساجد سد پارہ نے پاکستان کی دوسری بلند ترین چوٹی نانگا پربت کو بغیر آکسیجن سر کر کے تاریخی کارنامہ سر انجام دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق 4 پاکستانی کوہ پیماؤں نے کامیابی کے ساتھ نانگا پربت کی چوٹی کو سر کرنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔ ساجد سدپارہ اور شاہ دولت نے آج صبح بغیر اضافی آکسیجن کے نانگا پربت کی چوٹی کو کامیابی کے ساتھ سر کرلیا۔ اس کے بعد امتیاز علی سدپارہ اور یوسف علی نے بھی آج صبح ہی کامیابی کے ساتھ نانگا پربت سر کرلی۔

الپائن کلب آف پاکستان کے صدر ابوظفرصادق اور سیکرٹری جنرل کرار حیدری نے پاکستانی کوہ پیما ساجد سدپارہ کو نانگا پربت چوٹی سر کرنے پر مبارکباد دی ہے اور امید ظاہر کی ہے وہ آئندہ اور مزید چوٹیاں بھی عبور کریں گے۔

یاد رہے کہ 8125 میٹر بلند نانگا پربت دنیا کا نواں بلند ترین پہاڑ ہے، جس کو ساجد سد پارہ نے پیر کی صبح سات بجے بغیر آکسیجن کے کامیابی کے ساتھ سر کیا ہے۔

install suchtv android app on google app store