شاہین آفریدی کا اسٹیڈیم پہنچنے پر کیسے استقبال کیا گیا؟ ویڈیو وائرل

 پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا برمنگھم میں دھن بجا کر استقبال کیا جا رہا ہے فائل فوٹو پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی کا برمنگھم میں دھن بجا کر استقبال کیا جا رہا ہے

انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا پہلا ٹیسٹ برمنگھم میں جاری ہے۔ پاکستانی فاسٹ بولر شاہین آفریدی بھی چوتھے دن کا کھیل دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے، اُن کو دیکھ کربارمی آرمی کے میوزیشن نے خاص انداز میں دل دل پاکستان کی دُھن بجاکر سماں باندھ دیا اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

خیال رہے کہ ایشزسیریز کا پہلا ٹیسٹ فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو گیا ہے، انگلینڈ نے آسٹریلیا کو جیت کےلیے 281 رنز کا ہدف دیا ہے۔ تعاقب میں آسٹَریلیا کی بیٹنگ جاری ہے۔

install suchtv android app on google app store