پلیئرآف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، بابر اعظم بھی شامل

 بابر اعظم فائل فوٹو بابر اعظم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے مئی 2023 کیلئے مینز پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا۔ آئی سی سی کی جانب جاری نامزدگیوں میں پاکستان کے کپتان بابراعظم کو نامزدگیوں میں شامل کیا گیا ہے۔

مینز پلیئر آف دی منتھ کیلئے بابر اعظم کے علاوہ بنگلا دیش کے نجم الحسین شنتو اور آئر لینڈ کے ہیری ٹیکٹر کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بابر اعظم کو کئی مرتبہ پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ لینے کا اعزاز حاصل ہوچکا ہے۔

install suchtv android app on google app store