بنگلادیش کی ایشیا کپ کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت

بنگلادیش کی ایشیا کپ کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت فائل فوٹو بنگلادیش کی ایشیا کپ کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت

بنگلادیش نے پاکستان کی دبئی میں میچز کرانے کی تجویز کی مخالفت کردی۔

بنگلادیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے ہائبرڈ ماڈل کے تحت ایشیا کپ 2023 کے میچز دبئی میں کرانے کی مخالفت کر دی۔

رپورٹ کے مطابق ہائبرڈ ماڈل پر کوئی اعتراض نہیں ہے لیکن یو اے ای کا وینیو قبول نہیں، وہاں گرمی بہت زیادہ ہے اس لیے کرکٹرز راضی نہیں ہیں۔

بنگلادیش بورڈ کا کہنا ہے کہ ایونٹ کے سری لنکا میں بھی ہونے پر کوئی اعتراض نہیں، پی سی بی سے اچھے تعلقات ہیں اور پاکستان جانے سے انکار نہیں ہے۔

install suchtv android app on google app store