آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان دوسری پوزیشن پر آگیا

آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان دوسری پوزیشن پر آگیا فائل فوٹو آئی سی سی ون ڈے رینکنگ: پاکستان دوسری پوزیشن پر آگیا

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ون ڈے کی نئی رینکنگ میں پاکستان نے بھارت سے دوسری پوزیشن چھین لی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز ہوئی جس کے آغاز سے قبل پاکستان کی رینکنگ پانچویں تھی۔

سیریز میں شاندار پرفارمنس کے ساتھ پاکستان نے نیوزی لینڈ کے خلاف چاروں میچز جیت کر پہلی پوزیشن حاصل کی تھی لیکن پانچواں ون ڈے میں شکست کے بعد قومی ٹیم تیسرے نمبر پر آگئی تھی۔

اب آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں آسٹریلیا کا پہلا، بھارت کا دوسرا اور پاکستان کا تیسرا نمبر تھا جو اب سالانہ اپ ڈیٹ کے بعد بدل چکا ہے۔

11 مئی کو جاری رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا 118 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان 116 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت 115 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر آگیا۔

دیگر ٹیموں کا جائزہ لیا جائے تو پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ کی چوتھی، انگلینڈ کی پانچویں، جنوبی افریقا کی چھٹی، بنگلا دیش کی ساتویں پوزیشن ہے۔ افغانستان آٹھویں، سری لنکا نویں جبکہ ویسٹ انڈیز دسویں نمبر پر موجود ہے۔

install suchtv android app on google app store