پنجاب کے مشیر کھیل وہاب ریاض نے قومی ایتھلیٹس کے لیے بڑا اعلان کر دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری ویڈیو بیان میں وہاب ریاض نے کہا کہ نیشنل گیمز میں پنجاب کے میڈلسٹ ایتھلیٹس کو کیش انعام دیا جائے گا۔
مشیر کھیل پنجاب کا کہنا ہے کہ کھیلوں کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہم ایتھلیٹس کو انعام دیں گے، کیش انعام تمام میڈلسٹ ایتھلیٹس کو ملے گا۔
انہوں نے کہا کہ سنگلز اور ڈبلز کے گولڈ میڈلسٹ کو 5 لاکھ روپے ملیں گے جبکہ سلور میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ اور برانز میڈلسٹ کو ایک لاکھ روپے انعام ملے گا۔
Announcement ?:
— Wahab Riaz (@WahabViki) April 20, 2023
For the first time ever in ?? Sports history all medalist from Punjab at the 34th National Games Quetta will be rewarded with following prize money.
Singles&Doubles:
?500,000
?250,000
?100,000
Team:
?1,000,000
?500,000
?250,000
Let's empower our athletes ?? pic.twitter.com/GS3Zf7zrVq
وہاب ریاض کہنا ہے کہ ٹیم ایونٹ میں گولڈ میڈلسٹ کو دس لاکھ روپے، سلور میڈلسٹ کو 5 جبکہ برانز میڈلسٹ کو ڈھائی لاکھ روپے ملیں گے۔