شاہین آفریدی نے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدہ کرلیا

شاہین شاہ آفریدی فائل فوٹو شاہین شاہ آفریدی

قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے انگلش کاؤنٹی ناٹنگھم شائر سے معاہدہ کرلیا۔

شاہین شاہ آفریدی رواں سال 20 مئی سے شروع ہونے والے ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں ناٹنگھم آؤٹ لاز کی جانب سے ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی کے علاوہ نیوزی لینڈ کے ٹاپ آرڈر بیٹر کولن منرو بھی بطور غیر ملکی کرکٹر ناٹنگھم آؤٹ لاز کا حصہ ہیں۔

یاد رہے کہ حال ہی میں لاہور قلندرز نے شاہین شاہ آفریدی کی قیادت میں لگا تار دوسری مرتبہ پی ایس ایل ٹائٹل جیتا ہے اور شاہین شاہ آفریدی کو پی ایس ایل ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا کپتان بھی مقرر کیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store