پاکستان سپر لیگ 8 میں ملتان سلطانز نے دلچسپ مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 3 رنز سے شکست دے دی۔ ملتان سلطانز کی پوائٹس ٹیبل پر پہلی پوزیشن برقرار۔
ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 11 ویں میچ میں کراچی کنگز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز بناسکی۔
کراچی کنگز کی جانب سے جیمز ونس نے 34 گیندوں پر 6 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے دھواں دار 75 رنز بنائے۔ تاہم وہ ٹیم فتح سے ہمکنار نہ کر سکے۔ کپتان عماد وسیم 47 رنز بنا کا ناٹ آؤٹ پویلین لوٹے۔
وکٹ کیپر بیٹر میتھیو ویڈ 20، شعیب ملک 14، بین کٹنگ 12 اور حیدر علی 12 رنز بنا کا آؤٹ ہوئے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے عباس آفریدی نے 2 جبکہ خشدل شاہ اور اسامہ میر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل کراچی کنگز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے ملتان سلطانز نے مقررہ 20 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 196 رنز بنائے۔
ملتان سلطانز کی جانب سے کپتان محمد رضوان نے 4 چھکوں اور 10 چوکوں کی مدد سے 64 گیندوں پر دھواں دار 110 رنز بنائے۔
شان مسعود 51 جبکہ رائلی روسو 29 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
کراچی کنگز کی جانب سے شعیب ملک اور محمد عمر نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔