پی ایس ایل 9؛ اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹ سے ہرادیا

اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ فائل فوٹو اسلام آباد یونائیٹڈ کا کراچی کنگز کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ سیزن 9 کے 24 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز کا 151 رنز کا ہدف اسلام آباد یونائیٹڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔

پوائنٹس ٹیبل پر اسلام آباد یونائیٹڈ 9 پوائنٹس کے ساتھ چوتھی پوزیشن سے دوسرے نمبر پر آگئی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے شاداب خان 34 اور آغا سلمان 33 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ حیدر علی نے 26، الیکس ہیلز نے 18، فہیم اشرف نے 12، کولن منرو اور اعظم خان نے 9، 9 رنز بنائے۔

کراچی کنگز کی طرف سے میر حمزہ نے 3، بلیسنگ موزربانی اور زاہد محمود نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان شاداب خان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

کراچی کنگز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 150 رنز بنائے۔ کیرون پولارڈ 39، جیمز ونس 29، ٹم سیفرٹ 26 اور عرفان خان 16 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کے تیمل ملز نے 3، فہیم اشرف نے 2، حنین شاہ اور عماد وسیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

اسلام آباد یونائیٹڈ: ایلکس ہیلز، کولن منرو، سلمان علی آغا، شاداب خان (کپتان)، اعظم خان (وکٹ کیپر)، حیدر علی، عماد وسیم، فہیم اشرف، میتھیو فورڈ، حنین شاہ، تیمل ملز

کراچی کنگز: شان مسعود (کپتان)، ٹم سیفرٹ (وکٹ کیپر)، جیمز ونس، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، عرفان خان نیازی، محمد نواز، حسن علی، زاہد محمود، میر حمزہ، بلیسنگ مزاربانی

install suchtv android app on google app store