پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے سیزن 8 میں کراچی کنگز کو بڑا دھچکا لگ گیا، اہم کھلاڑی انجری کا شکار ہوگئے۔
کراچی کنگز کے فاسٹ بولر محمد عامر ملتان سلطانز کے خلاف میچ نہیں کھیلیں گے، محمد عامر گروئن انجری کا شکار ہیں، وہ کراچی کنگز کے ساتھ ملتان کا سفر نہیں کریں گے۔
فاسٹ بولر محمد عامر کا ری ہیب کراچی میں ہی جاری رہے گا، کراچی کنگز انتظامیہ اتوار کے میچ میں محمد عامر کی دستیابی کے لیے پرامید ہے۔
واضح رہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 8 کے آٹھویں میچ میں کراچی کنگز نے لاہور قلندرز کو 67 رنز سے شکست دی تھی، ایونٹ میں کراچی کنگز کو پہلی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔