پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی نے انجری کے باعث لیگ سے باہر ہونے کے بعد پہلی مرتبہ بیان جاری کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شاہنواز دھانی نے کہا ہے کہ اپنی ٹیم ملتان سلطانز کو کچھ دیر کے لیے چھوڑنے پر بہت غمزدہ ہوں۔
شاہنواز دھانی نے لکھا کہ اپنی انگلی کا آپریشن کرا کر جلد از جلد واپس آؤں گا۔
I am very sad to leave my team Multan Sultans for a while, to get my pinky finger operated & comeback as soon as possible. My best wishes to rest of the team, would definitely miss everyone specially my fans. Remember Dahani will be back soon.❤️?#MultanSultans #HBLPSL8. https://t.co/QWdFiWGgxo
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) February 15, 2023
انہوں نے اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملتان سلطانز کو دھچکا، اہم کھلاڑی پی ایس ایل سے باہر
دوسری جانب ملتان سلطانز نے بھی اپنے فاسٹ بولر کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ شاہنواز دھانی انگلی میں فریکچر کی وجہ سے پی ایس ایل سے باہر ہوگئے ہیں جس کے بعد محمد الیاس کو اسکواڈ میں شامل کرلیا گیا ہے۔