پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کب ہوگی، نجم سیٹھی نے اعلان کردیا

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان فائل فوٹو پاکستان اور افغانستان کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے پاک افغان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا اعلان کر دیا۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں نجم سیٹھی نے اعلان کیا کہ پاکستان اور افغانستان کے مابین 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلی جائے گی۔

نجم سیٹھی نے بتایا کہ شارجہ میں دونوں ٹیموں کےدرمیان سیریز مارچ کےآخرمیں کھیلی جائےگی۔

ان کا کہنا تھا کہ آسٹریلیا افغانستان کےخلاف دوطرفہ سیریز سے دستبردار ہوا تھا آسٹریلیاکےانکار کے بعد پاکستان نے افغانستان سے سیریز کھیلنے کا فیصلہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ اےسی سی کی آمدن میں افغانستان کو برابر کا حصہ دینے کے فیصلےکا حامی ہوں۔

install suchtv android app on google app store