آئی سی سی ون ڈے رینکنگ؛ بابراعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں بادشاہت برقرار

 بابراعظم فائل فوٹو بابراعظم

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی رینکنگ جاری کردی، قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم کی ایک روزہ کرکٹ میں بادشاہت برقرار ہے۔

آئی سی سی کی جاری کردہ نئی رینکنگ کے مطابق مینز ون ڈے بیٹنگ پلئیرز رینکنگ میں کپتان بابراعظم 887 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ سب سے آگے ہیں جبکہ جنوبی افریقہ کے راسی وین ڈیر ڈوسن 795 اور کوئنٹن ڈی کاک 750 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

رینکنگ میں آسٹریلیا کے ڈیوڈ وارنر 747، قومی ٹیم کے اوپنر امام الحق 740 پوائنٹس کے ہمراہ بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشن پر قابض ہیں۔

بھارت کے شبمن گِل 734 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چھٹے جبکہ کوہلی 727 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر موجود ہیں۔

ٹی20 رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو 908 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ پہلے جبکہ محمد رضوان 836 پوائنٹس کے ساتھ دوسری پوزیشن پر قابض ہیں۔

کپتان بابراعظم کی ٹی20 میں چوتھی پوزیشن پر جبکہ نیوزی لینڈ کے ڈیون کانوے 788 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر براجمان ہیں۔

دوسری جانب ون ڈے بولرز کی رینکنگ میں بھارت کے محمد سراج پہلے نمبر پر پہنچ گئے ہیں، ٹاپ 10 میں شامل واحد پاکستانی شاہین شاہ آفریدی کی آٹھویں پوزیشن ہے۔

install suchtv android app on google app store