قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے ساتھی کرکٹر حارث رؤف کے نکاح میں شرکت نا کرنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔حار ث رؤف نے اپنی کلاس فیلو مزنا مسعود ملک سے 24 دسمبر کو نکاح کیا جس کی تصاویر اور ویڈیوز کئی روز تک سوشل میڈیا کی زینت بنی رہیں۔کرکٹر کے نکاح کی تقریب میں فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی سمیت سابق کپتان شاہد آفریدی نے بھی شرکت کی، تاہم مداح کپتان بابر اعظم کو ڈھونڈتے رہے، اس حوالے سے کئی صارفین نے ٹوئٹس بھی کی تھیں۔
حارث کی دلہن کی تیاریوں کی ویڈیوز سامنے آگئیں، مہندی پر کرکٹر کی بولنگ اسپیڈ لکھوالی
اب معروف ویب شو کرنے والی میزبان آمنہ عیسانی نے حال ہی میں بتایا کہ انہوں نے بابر اعظم سے یہی سوال پوچھا جس کا کپتان نے جواب دیا۔
انہوں نے کہا کہ 'میں نے بابر سے پوچھا کہ آپ حارث کی شادی میں نہیں گئے، کیونکہ اس وقت تصاویر آرہی تھیں، جس پر بابر نے گھورتے ہوئے کہا کہ پھر میں میچ نا کھیلوں؟'
میزبان نے ہنستے ہوئے کہا کہ میں ہنس پڑی اور میں نے کہا نہیں نہیں آپ میچ کھیلیں، انہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں شاندار کارکردگی دکھائی ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ کراچی میں 26 سے 30 دسمبر تک کھیلا گیا تھا جبکہ حارث رؤف کے نکاح کی تقریب 24 دسمبر کو اسلام آباد میں انجام پائی تھی۔