بابر اعظم سے درخواست ہے کہ میرے لیے بات کرے: عمر اکمل

عمر اکمل فائل فوٹو عمر اکمل

کرکٹر عمر اکمل کا کہنا ہے کہ کپتان بابر اعظم کو کبھی نہیں کہا کہ مجھے ٹیم میں لیں لیکن ان سے درخواست ہے کہ میرے لیے بات کریں۔

نجی ٹی وی کے شو میں گفتگو کے دوران صحافی نے عمر اکمل سے آصف علی اور خوشدل شاہ کو زیادہ اور انہیں کم چانس دیے جانے سے متعلق سوال کیا جس پر کرکٹر عمر اکمل کا کہنا تھا کہ سری لنکا کے خلاف مجھے کم بیک سیریز کروائی گئی اس سیریز میں، میں پہلی گیند پر ہی آؤٹ ہوگیا۔

بابر سے ٹیم میں کبھی شامل کرنے سے متعلق سوال کیے جانے پر عمر اکمل نے کہا کہ بابر بیک ٹو بیک سیریز کھیل رہا ہے اور مجھے پتا ہے کہ اسے ان باتوں کا علم ہے لہٰذا اگر میں نے بابر سے کہا اور اس نے مجھے کہہ دیا کہ یہ چیف سلیکٹر اور پنجاب سینٹرل کا کام ہے تو میں ہرٹ ہوجاؤں گا کیوں کہ وہ چھوٹا ہے۔

قومی کرکٹر نے مزید کہا حقیقت یہ ہے کہ میں نے اس حوالے سے کبھی بابر سے بات نہیں کی نا ہی رابطہ کیا لیکن بابر اب اتنا سینئر ہے کہ اس کی بات کرکٹ بورڈ میں سنی جاتی ہے تو اسے خود اس حوالے سے سوچنا چاہیے، میری بابر سے درخواست ہے کہ اگر میں بطور کپتان بابر کے منصوبے کا حصہ ہوں میری درخواست ہے بابر میرے لیے سلیکٹرز سے یا سینٹرل پنجاب کے کوچ سے بات کرے۔

 

install suchtv android app on google app store