انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ ،پاکستانی اسپنرز ابرار احمد اور نعمان علی نے نئی تاریخ رقم کر دی

انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ ،پاکستانی اسپنرز ابرار احمد اور نعمان علی نے نئی تاریخ رقم کر دی فائل فوٹو انگلینڈ کے خلاف تیسرا ٹیسٹ ،پاکستانی اسپنرز ابرار احمد اور نعمان علی نے نئی تاریخ رقم کر دی

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرے ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کے اسپنرز ابرار احمد اور نعمان علی نے نئی تاریخ رقم کردی۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان کراچی میں سیریز کا تیسرا اور آخری ٹیسٹ میچ جاری ہے جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پہلی اننگز میں 304 رنز بنائے۔

تاہم انگلینڈ نے اننگز کا آغاز کیا تو پاکستان نے گیند اپنے دونوں اسپنرز نعمان علی اور ابرابر احمد کو تھمادی اور اس کے ساتھ ہی دونوں اسپنرز نے تاریخ میں اپنا نام درج کروا لیا۔

یہ پاکستان کرکٹ کی تاریخ میں پہلا موقع تھا کہ دونوں اینڈ سے اسپنرز نے باؤلنگ کا آغاز کیا ہو، دونوں کھلاڑیوں نے ابتدائی دو اوورز کرانے کے ساتھ ہی اپنا نام امر کر لیا۔

ادھر میچ کے دوران ڈیبیو کرنے والے فاسٹ باؤلر نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

محمد وسیم بیٹنگ کے لیے میدان میں آئے تو انہوں نے پہلی ہی گیند پر چھکا لگا کر اپنا نام ریکارڈ بکس میں درج کرا لیا کیونکہ اس کی بدولت وہ ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی گیند پر چھکا لگانے والے پاکستان کے پہلے کرکٹر بن گئے۔

یاد رہے کہ تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں انگلینڈ کو پہلے ہی 0-2 کی برتری حاصل ہے۔

install suchtv android app on google app store