فیصلہ کن معرکہ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 67 رنز سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

  • اپ ڈیٹ:
میچ آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔ فائل فوٹو میچ آج شام قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا۔

7 میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز کے آخری اور فیصلہ کن میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو باآسانی 67 رنز سے شکست دے کر سیریز 3-4 سے اپنے نام کرلی۔

 

انگلینڈ کے 210 رنز کے پہاڑ جیسے ہدف کے تعاقب میں پاکستانی بیٹرزمقررہ اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر صرف 142رنز بناسکے، شان مسعود 56 رنز بناکر نمایاں رہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔انگلش ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 3وکٹوں کے نقصان پر 209 رنز بنائے، ڈیوڈ ملان 78 رنز بناکر نمایاں رہے۔

انگلینڈ کے خلاف آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ کے لیے قومی کرکٹ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان، خوشدل شاہ، فاسٹ بولرز حارث رؤف اور محمد حسنین کی فائنل الیون میں واپسی ہوئی ہے جبکہ محمد حارث، حیدر علی، عامر جمال اور شاہنواز دھانی کو آج آرام دیا گیا ہے۔

دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کے چھ میچز ہو چکے ہیں جس میں دونوں ٹیموں نے تین تین میچ جیت کر آج کے آخری میچ کو مزید دلچسپ بنا دیا ہے۔

واضح رہے پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سات ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کے ابتدائی 4 میچ کراچی میں ہوئے جبکہ لاہور میں شیڈول 3 میچز میں سے دو ہو چکے ہیں اور تیسرا آج کھیلا جارہا ہے۔

 






 

 
install suchtv android app on google app store