پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں آج لاہور پہنچیں گی

دونوں ٹیموں کا آج لاہور میں ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے۔ فائل فوٹو دونوں ٹیموں کا آج لاہور میں ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے۔

ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے مرحلے کے 3 میچز کھیلنے کے لیے پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیمیں آج دوپہر لاہور پہنچیں گی۔

ٹیمیں کراچی سے لاہور خصوصی طیارے میں جائیں گی، پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان لاہور میں 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 28 ستمبر، 30 ستمبر اور 2 اکتوبر کو میچز ہوں گے، دونوں ٹیموں کا آج لاہور میں ٹریننگ سیشن شیڈول نہیں ہے۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیمیں کل شام قذافی اسٹیڈیم میں ٹریننگ کریں گی۔

واضح رہے کہ پہلے مرحلے میں 4 ٹی ٹوئنٹی میچز نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے، جس میں دونوں ٹیموں نے 2،2 میچز اپنے نام کیے۔

install suchtv android app on google app store