سیلاب زدگان کیلئے انگلش کرکٹرز کی امداد کے اعلان پر شاہد آفریدی کا ردعمل

شاہد آفریدی فائل فوٹو شاہد آفریدی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے انگلینڈ کے دورہ پاکستان پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

اپنے بیان میں شاہد آفریدی کا کہنا تھاکہ انگلش ٹیم کو خوبصورت پاکستان میں خوش آمدید کہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب زدگان کیلئے انگلش کرکٹرز کی امداد کا سن کر اچھا لگا۔

سابق کپتان کا کہنا تھاکہ امید ہے انگلینڈ ٹیم ہماری میزبانی انجوائے کرے گی اور بہترین کرکٹ کھیلے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز انگلینڈ کی ٹیم 17 سال بعد پاکستان کے دورے پر کراچی پہنچی تھی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 7 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 20 ستمبر سے ہو گا۔ سیریز کے ابتدائی چار میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے جبکہ آخری تین میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

 

install suchtv android app on google app store