ایشیا کپ اور دورۂ نیدرلینڈز کیلئے قومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان

قومی کرکٹ ٹیم فائل فوٹو قومی کرکٹ ٹیم

پی سی بی کی سلیکشن کمیٹی نے ٹی 20 ایشیا کپ اور دورۂ نیدرلینڈز کے لیے قومی اسکواڈز کا اعلان کردیا جس سے حسن علی کو آرام کی غرض سے باہر کردیا گیا ہے۔

متحدہ عرب امارات میں ہونے والے ایشیا کپ میں بھی ٹیم کی قیادت بابر اعظم کریں گے جبکہ اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، افتخار احمد، خوشدل شاہ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر شامل ہیں۔

دوروں کے دوران منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ، محمد یوسف بیٹنگ کوچ اور شان ٹیٹ باؤلنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔

ایشیا کپ عرب سرزمین پر 27 اگست سے 11 ستمبر تک کھیلا جائے گا جس میں پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں 28 اگست کو مدمقابل ہوں گی۔

پاکستان کی ٹیم نیدرلینڈز کے خلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز کھیلنے کے بعد متحدہ عرب امارات میں ایشیا کپ میں شرکت کرے گی۔

نیدرلینڈز کے خلاف تین ون ڈے انٹرنیشنل میچز کے لیے 16 کھلاڑیوں کا انتخاب کیا گیا ہے جبکہ ٹی20 ایشیا کپ کے لیے 15 کھلاڑیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔

نیدرلینڈز کے خلاف ون ڈے میچز میں ٹیم کی قیادت کپتان بابر اعظم کریں گے جبکہ بقیہ کھلاڑیوں میں نائب کپتان شاداب خان، عبداللہ شفیق، فخر زمان، حارث رؤف، امام الحق، خوشدل شاہ، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر، نسیم شاہ، سلمان علی آغا، شاہین شاہ آفریدی، شاہنواز نواز دھانی اور زاہد محمود شامل ہیں۔

 

install suchtv android app on google app store