پی ڈی ایم اتحاد میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ناصر شاہ

 پی ڈی ایم اتحاد میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ناصر شاہ فائل فوٹو پی ڈی ایم اتحاد میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، ناصر شاہ

وزیر اطلاعات سندھ ناصر شاہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم سے متعلق مولانا صاحب چاہیں تو اب بھی بات ہوسکتی ہے۔کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ناصر شاہ نے کہا کہ وفاقی حکومت کے خلاف مشترکہ جدوجہد سے ہی کامیابی ملے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم اتحاد میں جو ہوا وہ نہیں ہونا چاہیے تھا، پی ڈی ایم اتحاد پیپلز پارٹی نے بنایا جہاں تمام فیصلے باہمی احترام کے ساتھ ہونے تھے، شوکاز بھیجنا درست عمل نہیں تھا، مولانا صاحب چاہیں تو اب بھی بات ہوسکتی ہے۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کہہ چکے ہیں کہ سندھ ان کا صوبہ نہیں ہے ، سندھ سے متعلق کسی معاملے پر مشاورت نہیں کی جاتی، وزیر اعظم کے آج کراچی کے دورے سے متعلق علم نہیں لیکن وزیر اعظم آئے تو ان کا استقبال کریں گے۔

ناصر شاہ نے مزید کہا کہ مردم شماری کے معاملے پر صرف پیپلز پارٹی لڑ رہی ہے۔

 

install suchtv android app on google app store