سندھ بھر میں افطار کے بعد مارکیٹیں نہیں کھلیں گی، پابندیوں کا نیا نوٹیفکیشن جاری

سندھ بھر میں افطار کے بعد مارکیٹیں نہیں کھلیں گی فائل فوٹو سندھ بھر میں افطار کے بعد مارکیٹیں نہیں کھلیں گی

محکمہ داخلہ سندھ نے کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کے لیے نیا نوٹیفیکشن جاری کردیا جس میں صوبے بھر میں نافذ پابندیوں میں 16 مئی تک توسیع کی گئی ہے۔

کورونا ایس او پیز کے حوالے سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق کاروباری سرگرمیاں صبح 6 سے رات 8 بجے تک جاری رہیں گے جب کہ جمعہ اور اتوار کو کاروباری سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ریسٹورینٹس میں آؤٹ ڈور سروس کی اجازت رات 10 بجے تک ہوگی، تفریحی پارکس، سینما، مزارات مکمل طور پر بند ہوں گے جب کہ شادی بیاہ کی انڈور اور آؤٹ ڈور تقریبات سماجی، سیاسی، ثقافتی، کھیلوں، میوزیکل اور مذہبی تقریبات پر پابندی ہوگی۔

اس کے علاوہ سرکاری اور نجی دفاتر میں پالیسی کے تحت اسٹاف کی حاضری 50 فیصد ہوگی۔

install suchtv android app on google app store