انٹرسٹی ٹرانسپورٹ میں صرف 50 فیصد مسافر سفر کریں گے، نوٹیفکیشن جاری

انٹرسٹی ٹرانسپورٹ فائل فوٹو انٹرسٹی ٹرانسپورٹ

سندھ حکومت نے کورونا کے باعث انٹر سٹی ٹرانسپورٹ میں 50 فیصد مسافروں کے سفر کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

سندھ حکومت کے نوٹیفکیشن کےمطابق کورونا وبا کے پیش نظر مسافرگاڑیوں میں 50 فیصد مسافر سفر کرسکیں گے اور صوبائی حکومت کی جانب سے جاری ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانا ہوگا۔

سیکرٹری ٹرانسپورٹ کا کہنا ہےکہ گاڑیوں میں 50 فیصد مسافر بٹھانے کا اطلاق آج سے ہوگا۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا کی تیزی سے پھیلتی لہر کے باعث وزیراعلیٰ سندھ نے ملک میں دو ہفتے کے مکمل لاک ڈاؤن کی تجویز دی تھی جسے وزیراعظم نے مسترد کردیا۔

install suchtv android app on google app store