سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ فائل فوٹو سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، ڈی جی رینجرز سندھ

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے کہا ہے کہ سازشی عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کراچی کے شہری خوفزدہ نہ ہوں۔

ڈی جی رینجرز سندھ میجر جنرل عمر بخاری نے مسکن چورنگی کے قریب ہونے والے دھماکے کی جگہ کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈی جی رینجرز نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ دھماکہ افسوسناک واقعہ ہے اور دھماکے سے متعلق افسران سے تفصیلات حاصل کی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گزشتہ روز اور آج ہونے والے دھماکے کے واقعات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور سازش کرنے والے عناصر کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ کراچی کے شہری خوف زدہ نہ ہوں۔

میجر جنرل عمر بخاری نے شہریوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں پریشانی کی ضرورت نہیں بلکہ ہمیں مضبوط رہنا ہے۔ ہم دشمن کے عزائم کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ متاثرہ عمارت کو خالی کرا لیا گیا ہے۔

install suchtv android app on google app store