پی پی پی کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی

  • اپ ڈیٹ:
پی پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی فائل فوٹو پی پی پی رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی

احتساب عدالت نے سابق وفاقی وزیر پیٹرولیم اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے رہنما ڈاکٹر عاصم حسین کو علاج کے لیے بیرون ملک سفر کی اجازت دے دی گئی۔

سابق صدر آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی ڈاکٹر عاصم احتساب عدالت میں 2 کرپشن ریفرنسز اور انسداد دہشت گردی عدالت میں ایک فوجداری مقدمے کا سامنا کررہے ہیں۔

ہفتے کو ڈاکٹر عاصم نے اپنے وکیل عامر رضا نقوی کے توسط سے ایک درخواست دائر کی تھی جس میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ کچھ ماہ قبل ہوانے والی ریڑھ کی ہڈی کی سرجری کے بعد طبی معائنے کے لیے بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔

ان کے وکیل کا کہنا تھا کہ ان کے موکل کو ڈاکٹر کی دستیابی پر دبئی جانے کی ضرورت ہے۔

install suchtv android app on google app store