وزیراعظم عمران خان اور ایم کیوایم پاکستان کے درمیان ملاقات، اہم معاملات زیرِ بحث

وزیراعظم عمران خان اور ایم کیوایم پاکستان کے درمیان ملاقات طے پا گئی فائل فوٹو وزیراعظم عمران خان اور ایم کیوایم پاکستان کے درمیان ملاقات طے پا گئی

دورہ کراچی کے دوران وزیراعظم عمران خان اور ایم کیوایم پاکستان کے درمیان ملاقات طے پا گئی۔

ذرائع کے مطابق ملاقات آج دوپہر ایک بجے گورنر ہاؤس میں ہوگی،ایم کیوایم وفد کی قیادت خالد مقبول صدیقی کریں گے۔ ملاقات میں وفاقی وزیرامین الحق اورفیصل سبزواری شامل ہوں گے۔

ملاقات میں کراچی سمیت صوبے کی صورتحال اور دیگر امور پر بات چیت ہوگی، ایم کیو ایم پاکستان اپنے تحفظات سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کرے گی۔

بیڈ گورننس، ریلیف کے کاموں میں تاخیر پر بھی بات چیت ہوگی، بلدیاتی الیکشن، بلدیاتی قوانین میں ترامیم سے متعلق بھی بات ہوگی، ملاقات میں ایم کیوایم پاکستان تجاویز اور ترقیاتی منصوبوں پر پلان دے گی۔

وزیراعظم عمران خان کے دورہ کراچی کے پلان کو حتمی شکل دے دی گئی ہے۔وزیراعظم عمران خان ہفتے کی دوپہر کراچی پہنچیں گے۔ وفاقی وزراء این ڈی ایم اے کے حکام اور پارٹی قائدین بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔

وزیراعظم کل گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ سے الگ الگ ملاقات کریں گے جب کہ وزیراعظم سے اراکین اسمبلی، تاجر برادری اور اتحادی جماعتوں کے رہنماوں کی ملاقات بھی ہوگی۔

وزیراعظم کی جانب سے کراچی اور سندھ بھر کیلئے پیکج کا اعلان متوقع ہے۔ وزیراعظم کراچی کو اربوں روپے کا وفاقی پیکج دینے کا بھی اعلان کریں گے۔

وزیراعظم کراچی کے ساتھ ساتھ سندھ بھر کیلئے بڑے پیکج کا اعلان کریں گے۔ کراچی ٹرانفرمیشن پلان میں شہر اور نالوں کی صفائی اور نکائی آب کے منصوبے شامل ہوں گے۔

 

install suchtv android app on google app store