گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی، شہری پریشان

محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ تین سے چار روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔ فائل فوٹو محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ تین سے چار روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہر میں آئندہ تین سے چار روز تک گرمی کی شدت میں اضافے کی پیشگوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی اور ملحقہ علاقوں میں دن میں موسم گرم اور شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان ہے۔

موسمیاتی تجزیہ کاروں کا بتانا ہے کہ گزشتہ روز کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 25.6 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37سے 39 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ شہر میں ہوا میں نمی کا تناسب55 فیصد ہے جب کہ شہرمیں ہلکی رفتار سےہوائیں چل رہی ہیں۔

install suchtv android app on google app store