پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کے گھر میں کورونا وائرس کی تصدیق، اہم خبر آگئی

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ فائل فوٹو پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ

پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کے گھر کے ملازم میں کورونا وائرس کی تصدیق ہو گئی۔

ڈسٹرکٹ کمشنر سکھر رانا عدیل کے مطابق خورشید شاہ کے گھر کے ایک ملازم میں کورونا کی تصدیق کے بعد پورے گھر میں اسپرے کر دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے مریض کے اہلخانہ کو گھر میں ہی قرنطینہ کر دیا گیا۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی تعداد 269 ہو گئی، جبکہ کورونا کے مریضوں کی تعداد 12 ہزار 723 ہوگئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 783 کیسز اور 15 اموات رپورٹ ہوئی ہیں۔

پنجاب میں کورونا کے 5 ہزار378 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ 4,232، خیبرپختونخوا 1793، بلوچستان 722، اسلام آباد 235، آزاد کشمیر 55 اورگلگت بلتستان میں 308 افراد میں وائرس کی تصدیق ہے۔ پاکستان میں اب تک 2 ہزار 866 مریض صحت یاب ہوگئے۔

خیبرپختونخوا میں کورونا وائرس سےسب سے زیادہ 93 اموات ہوئی ہیں۔ سندھ میں 78، پنجاب میں 81، بلوچستان 11، اسلام آباد اور گلگت بلتستان میں کورونا سے 3،3 افراد جاں بحق ہوئے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے 2,866 مریض صحت یاب ہوگئے ہیں۔ کورونا وائرس سے متاثرہ 44افراد کی حالت تشویشناک ہے۔ ملک بھر میں اب تک ا لاکھ 38 ہزار147 ٹیسٹ لیےجاچکے ہیں۔

ملک بھر میں جاری جزوی لاک ڈاون میں نرمی کردی گئی ہے اور برآمدی صنعت کو مکمل کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 

install suchtv android app on google app store