صوبے بھر میں کسی کو بھی شبِ برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں ہو گی، مرتضیٰ وہاب

صوبے بھر میں کسی کو بھی شبِ برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں ہو گی، مرتضیٰ وہاب فائل فوٹو صوبے بھر میں کسی کو بھی شبِ برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں ہو گی، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ صوبے بھر میں کسی کو بھی شبِ برات پر قبرستان جانے کی اجازت نہیں ہو گی۔

انہوں نے ہدایت کی ہے کہ شہری گھروں میں شبِ برات کی عبادات کریں۔

ترجمان سندھ حکومت کا کہنا تھا کہ احکامات کی خلاف ورزی پر قانون حرکت میں آئے گا۔

دوسری جانب محکمہ اوقاف پنجاب نے بھی شہریوں کو شب برات پر گھروں میں عبادت کرنے کی ہدایات کی ہے۔

خیال رہے کہ آج ملک بھر میں شب برات عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جائے گی۔

کورونا وائرس کے خدشات کے باعث حکومتی ہدایات پر ہونیوالے لاک ڈاون کی وجہ سے شب برأت کے سلسلے میں ملک بھر کی بیشتر بڑی بڑی مساجد میں ہر سال کی طرح ہونیوالی محافل اور ذکر کی تقاریب اس برس منعقد نہیں کی جائیں گی۔

اس مرتبہ فرزندان اسلام اپنے گھروں میں ہی شب بیداری، رات بھر نوافل، ذکر اور خصوصی عبادات کا اہتمام کریں گے اور شب برات کے فیوض سے فیض یاب ہوں گے۔

install suchtv android app on google app store