تمام تعلیمی ادارے فیسوں میں طلبا و طالبات کو رعایت دیں، سندھ حکومت نے ہدایات جاری کر دیں

تعلیمی ادارے فائل فوٹو تعلیمی ادارے

سندھ کے محکمہ تعلیم نے تمام اسکول انتطامیہ کو ہدایت کی ہے کہ وہ فیسوں میں طلبا و طالبات کو رعایت دیں۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ اپریل اور مئی کی فیسوں میں کم سے کم 20 فیصد رعایت دی جائے۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے تمام نجی اسکولوں کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر حکمنامے پہ عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے خبردار کیا ہے کہ عمل درآمد نہ کرنے والے اسکولوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

پنجاب میں نجی تعلیمی اداروں نے موسم گرما کی تعطیلات کے دوران بچوں کی فیسیں 50 فیصد کم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کی زیر صدارت پرائیویٹ اسکولوں کی فیسوں سے متعلق جب 31 مارچ 2020 کو اجلاس ہوا تو اس میں محکمہ تعلیم نے درخواست کی کہ اسکول فیسوں میں 20 فیصد فیس کمی کی جائے لیکن اس بات کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے کہ کوئی بھی نجی اسکول اساتذہ کو ملازمت سے فارغ نہیں کرے گا اور نہ ہی دی جانے والی تنخواہوں میں کٹوتی کی جائے گی۔

install suchtv android app on google app store