کوروناوائرس: 88 سالہ ریٹائرڈ شخص کا وزیراعلیٰ کو ایک ملین کا عطیہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ فائل فوٹو وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کو ایک 88 سالہ ریٹائرڈ شخص نے کورونا وائرس کے خلاف جنگ کے لیے ایک ملین روپے کا عطیہ دیا ہے۔


ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 88 سالہ شخص نے وزیراعلیٰ سندھ کو 1 ملین (دس لاکھ) روپے کا چیک دیا جس کے ساتھ ایک چھوٹا خط تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ کو اُس عطیہ دینے والے شخص نے اپنا نام خفیہ رکھنے کی درخواست کی۔ اُس شخص نے وزیراعلیٰ سندھ کو یہ رقم کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں خرچ کرنے کی درخواست کی ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق کورونا وائرس کے فنڈ میں لوگ دل کھول کر عطیہ دے رہے ہیں۔

install suchtv android app on google app store