کورونا وائرس: سندھ میں متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ، مرتضیٰ وہاب کا ٹویٹ

سندھ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے فائل فوٹو سندھ میں کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے

کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد تیزی سے بڑھنے لگی، سندھ میں مزید پانچ کیس سامنے آگئے، جس کے بعد سندھ بھر میں وائرس سے متاثرین کی تعداد155 جبکہ مجموعی مریضوں کی تعداد 188 تک جاپہنچی۔

سندھ میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ترجمان سندھ حکومت بیرسٹرمرتضیٰ وہاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کورونا وائرس کے متاثرین کی تعداد 155 ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا سکھر میں موجود 234زائرین کے ٹیسٹ مکمل کرلئے گئے، جس میں سے 119زائرین کے کورونا وائرس ٹیسٹ مثبت آئے جبکہ 115زائرین کے ٹیسٹ منفی ہیں۔

اس سے قبل محکمہ صحت سندھ کے مطابق اب تک مجموعی طور پر675افراد کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں جن میں 572کیسز نیگیٹو آئے تھے ، 119مریضوں کا تعلق سکھر سے ہے، جو زائرین تفتان سے آئے تھے جبکہ ایک کیس کا تعلق حیدرآباد سے ہے، اب تک دومریض صحت یاب ہوچکے ہیں ان دونوں مریضوں کو پہلے ہی ڈسچارچ کیا جاچکا ہے۔

مزید پڑھئے: ڈیرہ غازی خان: 42 زائرین میں سے 5 مریضوں میں کورونا وائرس کی تصدیق

واضح رہے دنیا بھر میں کرونا وائرس 162 ملکوں تک پھیل گیا ہے، ہلاکتوں کی تعداد 7171 تک جا پہنچی ہے جبکہ دنیا بھر میں وائرس سے 182598 افراد متاثر ہو چکے ہیں۔

install suchtv android app on google app store